جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

2001ء میں پکڑی گئیں اور پھر۔۔۔! شرمیلا فاروقی کے بارے میں حیرت انگیزانکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرمیلا فاروقی کے خلاف نیب

اور الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھا اور الیکشن کمیشن اور دیگر کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے احکامات کے باوجود جواب جمع نا کرانے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سرزنش کی اور حکم دیا کہ تمام فریقین آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے تیاری کر کے آئیں۔نیب کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شرمیلا فاروقی سزایافتہ ہیں، کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔ نیب قانون کے مطابق کارروائی کر رہا ہے۔

نیب نے شرمیلا فاروقی کو نااہل قرار دینے کیلئے سٹیٹ بنک اور الیکشن کمیشن کو دو خط لکھے ہیں۔شرمیلا فاروقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شرمیلا فاروقی کی سزا دو ہزار ایک میں پلی بارگین کی ذریعے ختم ہو گئی تھی۔ پلی بارگین کے بعد نااہلی کی سزا قائم رہنے کا قانون دو ہزار کے بعد بنا سزا اس سے پہلے ہوئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…