جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جنرل راحیل شریف کا کردار ناقابل فراموش ہے لیکن اصل کریڈٹ کس کو جاتاہے؟ن لیگ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ سیاستدان بعد کی بات عمران خان پہلے انسان بنیں‘ عمران خان جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی کو کاٹنے لگتے ہیں‘ عمران خان نے کئی شاخیں کاٹ لیں اب تنا کاٹنے کے درپے ہیں‘ حکومت موثر انداز میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھا رہی ہے جس کی بدولت آج دنیا کے ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر کی بات ہورہی ہے‘

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کردار ناقابل فراموش ہے‘ جو بھی کام ہوا وزیراعظم کی چھتری تلے ہوا‘ اصل کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو ہی جاتا ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے حکومت سفارتی سطح پر بھی یہ معاملہ موثر طریقے سے اٹھا رہی ہے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر چھیڑ چھاڑ کررہا ہے حکومت نے بھارتی مداخلت اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ڈوزیئر تیار کرکے عالمی برادری کو دیئے ہیں حکومتی اقدامات ی بدولت دنیا کے ہر فورم پر اب مقبوضہ کشمیر کی بات ہورہی ہے۔ مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ عمران خان سیاستدان بعد میں پہلے انسان بنیں جس قسم کی وہ گفتگو کرتے ہیں ویسی کوئی انسان نہیں کرسکتا انسان بن گئے تو سیاستدان بھی بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جنرل راحیل شریف نے زبردست کام کیا سارا کام وزیراعظم کی چھتری تلے ہوا اس لئے اصل کریڈٹ بھی ان کو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…