لاہور (آئی این پی) حکومت نے کارکردگی کے لحاظ سے محکمہ تعلیم کی تمام اضلاع میں درجہ بندی کر دی‘لاہور چھٹے سے اکتیسویں نمبر پرآیا‘صوبائی دارالحکومت چھتیس اضلاع میں سے ا کتیسویں نمبرپر ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے اساتذہ وطلبا کی حاضری ،افسران کے سکولوں میں وزٹ اور سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی بنیاد پر محکمہ تعلیم کی
اضلاع کی سطح پر درجہ بندی کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کی درجہ بندی کی گئی ہے صوبائی دارالحکومت چھتیس اضلاع میں سے اکتیسویں نمبرپر ہے۔اضلاع کی سطح پر جاری کردہ رپورٹ میں اوکاڑہ کا پہلا جبکہ راجن پور کا آخری نمبررہادوسری جانب ڈویژن کی سطح پر بھی محکمہ تعلیم کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ ڈویژن کی سطح پہ ساہیوال ڈویژن کا پہلا نمبررہا
جبکہ نو ڈویژنز میں لاہور کا پانچواں نمبر آیاہے جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن آخری نمبر پر رہا۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام اضلاع اور ڈویژنز کی کارکردگی کے لحاظ سے سال دوہزار پندرہ اور سولہ کی درجہ بندی کی ہے۔