اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کے ثبوتوں پر کل لوگ پکوڑے جلیبی کھائیں گے، ن لیگ کے اہم رہنما نے پیش گوئی کردی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ تقدیریں لوگوں کی خدمت کرنے سے بنتی ہیں ، کنٹینرز پر چڑھ کر لوگوں کی عزتیں اچھال کر نہیں بنتی ، جہاں بھی ضمنی انتخابات ہوئے ہیں شیر بازی لے جاتا ہے ، بلے والے نظر نہیں آتے ، دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا گیا ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں ،

پانامہ لیکس میں جو ثبوت دیے ہیں ان پر کل لوگ پکوڑے جلیبی کھائیں گے ۔ وہ پیر کو یہاں جلال پور جٹاں میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور چین سے تجارت سے خوشی آئے گی ، نوازشریف کی قیادت میں خوشحال پاکستان بنے گا، گوادر پورٹ آپریشنل ہوگی تو قوم کی تقریر بدل جائے گی ، آج سیاست میں بڑے بڑے ڈھونگ رچا رہے ہیں ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ گجرات کو پیرس بنانے کے دعوے کرنیو الوں نے اربوں کے ڈاکے ڈالے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام جاری ہیں ، عوام نے نوازشریف کو دل کھول کر ووٹ دیے ہیں ۔ حمزہ شہباز شریف نے شہباز شریف پارک اور زیب میٹرو بس سروس کا افتتاح کیا اور شاہین کوچ اوورہیڈ برج کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…