اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعلی بغیرپروٹوکول اوربغیراطلاع ڈسٹرکٹ ہسپتال ننکانہ صاحب پہنچ گئے ، مریضوں اورلواحقین نے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیل سٹاف کوگھرجانے سے بچالیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ۔ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سوموارکےروز بغیرکسی پروٹوکول اوربغیر اطلاع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کااچانک دورہ کیا۔ ڈی سی اوننکانہ سمیت ضلعی انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ کے اچانک دورے سے لاعلم رہی۔ وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ پہنچے اور ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور ڈائلیسز یونٹ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے وارڈز میںمریضوں کی عیادت کی اوران سے ہسپتال میں علاج معالجہ

کی سہولتوں اورمفت ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈائلیسز یونٹ میں زیر علاج مریضوں سے فرداً فرداً ڈائلیسز کے حوالے سے علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میںبھی پوچھا ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی بعض جگہوں پر صفائی معیار کے مطابق نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی اور ایم ایس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کا تو خادم ہوں اوران کیلئے سب کچھ کررہا ہوںاور عوام کے لئے میری جان بھی حاضر ہے لیکن میں آپ کا ملازم نہیں ہوںکہ آپ کے کام بھی میں ہی کروں ، آپ کی یہ روش درست نہیں اورآئندہ ایسے انداز سے معاملات نہیں چلیں گے۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال ویسٹ سے بیماریاں پھیلتی ہیں لہٰذا اسے مناسب انداز سے تلف کیا جائے ۔مریضوں اوران کے

لواحقین نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ نے ہسپتالوں کے دورے شروع کیے ہیںاس ہسپتال میں بھی بہت بہتری آئی ہے۔ڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کا رویہ اچھا ہے اورادویات بھی ملتی ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا اوروہاں پر ادویات کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے ادویات کے ریکارڈ کا سٹاک رجسٹرڈ چیک کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مریضوں کو تسلی بخش علاج مہیا نہیں ہوجاتا،میںہسپتالوں کے دورے کرتا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اطمینان ہی میری کامیابی ہے اور جب کوئی مریض کہتا ہے کہ میرا علاج ٹھیک ہورہا ہے تو میرا خون بڑھ جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہسپتالوں کی صورتحال بدلنے کا تہیہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے اورآپ کواحساس ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے اور آپ نے اللہ تعالیٰ کو بھی جواب دینا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…