بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پرائیویٹ سکولوں میں دہشتگردی سے نمٹنے کی مشقیں ہوئیں تو مائیں روتی ہوئی سکولز پہنچیں تو وہاں کیا مناظر تھے؟ ہر آنکھ اشکبار

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) ملتان کے نجی سکول میں پولیس کی مشقوں نے لوگوں کو خو ف میں مبتلا کر دیا مائیں روتی ہوئی اپنے بچوں کو لینے پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر ایک نجی سکول کے باہر اس وقت افراتفری اور کہرام کی فضائپیدا ہو ئی جب لوگوں نے سکول کے احاطے میں انسداد دہشتگردی پولیس کی بھاری نفری ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی گاڑیوں کو مشقیں کرتے ہوئے دیکھالوگوں نے سمجھا کہ سکول پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہے اور خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور مائیں اپنے بچوں کی خیریت دریافت کرنے ننگے پاؤں سکول کے باہر پہنچ گئیں، ماں کی ممتا دیکھ کر سکولز میں موجود ہر فرد کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی پولیس اور حساس اداروں نے سکول انتظامیہ کی اجازت سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک روزہ مشقوں کا آغاز کیا تاہم سکول انتظامیہ نے ان مشقوں کے بارے میں نہ تو بچوں کو ہی آگاہ کیا اور نہ ہی والدین کو بتایا گیا جس کے باعث اس قسم کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…