ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

قومی سرکاری ریکارڈ چوری کر کے بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

بھمبر(آئی این پی) سرکاری دفاتر سے ریکارڈ چوری کرنے ، سرکاری ملازمین کو رشوت دینے کی ریکارڈنگ کرنے کے بعد انکو بلیک میل کرنے والے بین الصوبائی نوسر باز گروہ کا سرغنہ ساتھی اور موبائیل ریکارڈ سمیت پکڑا گیا۔ نوسر باز کے خلا ف تھانہ بھمبر میں مقدمہ درج ساتھی سمیت حوالات بند، مزیدتفیش جاری ۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے سرکاری دفاتر سے ریکارڈ چوری کرنے اور سرکاری ملازمین کو رشوت دے کر ریکارڈ کرنے اور اس کے بعد انکو بلیک میل کرنے والے الصوبائی نوسر باز گروہ کا سرغنہ اظہر قمر ولد قمرزمان، ساتھی علی ولد عنصرمحمو د ساکنان پنجیڑی اور موبائیل فون ریکارڈ سمیت پکڑا گیا ۔ نوسر باز گروہ نے چند روز قبل بھمبر کی مقامی عدالت سے ریکارڈ کی فائل چوری کی اور اس کے بعد ریکارڈ سے متعلقہ کلرک سے بارکینگ شدہ کردی اور ایک لاکھ روپے ڈیمانڈ کردی نوسرباز کلرک کے ساتھ ہونے والی بارکینگ کی ریکارڈ موبائل فون کرتا رہا ۔دفتر سے ریکارڈ فائل غائب ہونے کی اطلاع کلرک نے عدالت کے جج کو دی تو انہوں نے نوسرباز کو بلا کر پوچھ گچھ شروع ، نوسرباز کے موبائیل فون کو چیک کیا گو عدالت کی ریکارڈ فائل کی تصویریں اور کلرک سمیت درجنوں افراد جس میں عورتیں بھی شامل ہیں کے ساتھ ہونے والی بلیک میلنگ کی ریکارڈ نگ بھی مل گئی جس کے بعد عدالت کے جج نے نوسرباز اور اس کے ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا اور نوسربازوں کے خلاف مقدمہ تھانہ بھمبر میں درج کروا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوسرباز گروہ کے دونوں ملزمان کو حوالات بند کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے یاد رہے کہ نوسر باز گروہ نے کچھ عرصہ قبل محکمہ مال کے اہلکار کے ساتھ دوستی لگا کر اس کو کام کروانے کی رشوت دی اور رشوت دینے کی ریکارڈنگ کرلی بعد ازاں محکمہ مال کے اہلکار کو رشوت کی ریکارڈنگ دیکھا کر اس کو بلیک میل کرناشروع کردیا ۔ذرائع کے مطابق اس سے ہزارو روپے بلیک میل کرکے وصول کیے ۔ذرائع کے مطابق نوسرباز گروہ پہلے سرکاری ملازمین سے دوستی کرتا ہے پھر کوئی کام کروانے کی غرص سے رشوت دیتا ہے اور اس کی ریکارڈنگ کرلیتا ہے بعد اس ریکارڈنگ کے ذریعہ پھر اس سرکاری ملازم کو بلیک میل کرکے پیسے وصول کرتے ہیں دوران تفتیش نوسرباز گروہ سے مزید انکشافات سامنے آنے کی توقع کی جارہی ہے‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…