ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

سابق صوبائی وزیر اوراہم سیاسی شخصیت نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)سابق صوبائی وزیر افتخار الدین خٹک اے این پی میں شامل ہوگئے ،اس سلسلے میں اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ان کی رہائش گاہ لاچی کوہاٹ گئے اور انہیں باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ،افتخار الدین خٹک نے دعوت قبول کرتے ہوئے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا تاہم وہ اپنی شمولیت کا باضابطہ اعلان کوہاٹ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام میں سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ کریں گے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا کہ افتخار الدین خٹک کی پارٹی میں شمولیت سے اے این پی کوہاٹ میں مزید مضبوط قوت کے طور پر سامنے آئے گی جبکہ آئندہ چند روز میں جنوبی اضلاع کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات بھی پارٹی میں شمولیت کاا علان کرنے جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے طول و عرض میں اے این پی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے صوبے کی اہم اور ممتاز شخصیات کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی کا ہو گا اور2018کے الیکشن میں صوبے کے عوام اے این پی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ عوام نے جس تبدیلی کیلئے موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دیئے اس کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے اور صوبائی حکومت ساڑھے تین سال کے عرصے میں بھی مجموعی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے، انہوں نے کہا اے این پی واحد سیاسی جماعت ہے جو صوبے کے مفادات کی محافظ ہے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد اے این پی عوام کے تعاون سے صوبے کی ترقی کا سفر پھر سے شروع کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…