منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک معاملہ عدالت میں۔۔ وفاق اور خیبرپختونخواہ کی آپس میں ٹھن گئی۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا ،مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے ، گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے،سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی،سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ خود کے پی کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا باعث بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کاری عدالتوں کے ذریعہ راغب نہیں ہوتی، الٹا کتراتی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ 29 اگست کو وزیر اعلی کے پی سی پیک سمٹ میں اسکی پرزور حمایت کر کے اچانک کیسے پھر گئے؟ ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مغربی روٹ پر زور و شور سے کام جاری ہے ، گوادر تا کوئٹہ شاہراہ وقت سے پہلے مکمل کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر عدالت میں جاکر کے پی حکومت کی تسلی ہوتی ہے تو انہیں روک نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں کسی صوبے کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔احسن اقبال نے کہاکہ سی پیک جیسے اہم قومی منصوبے کو جماعتی اور علاقائی مفادات کے لئے استعمال کرنا نامناسب ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…