پشاور (آن لائن) سی پیک کے مغربی روٹ پر صنعتی زون کے بنانے کے فیصلے کے بعد وزارت صنعت و پیدوار نے خیبر پختونخوا کے راہداری کے علاقوں میں سروے شروع کر دیا ہے ۔ خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں کا جائزہ لیا جائیگا اور ماہرین کی مشاورت سے ان علاقوں میں مستقل کی ضروریات کے پیش نظر صنعتیں لگانے کی رپورٹ اور منصوبہ تیارکیا جائے گا ۔ اور وزیر اعظم کو اس کی رپورٹ دی جائیگی ۔ خیبرپختونخوا کے مغربی روٹ پر ماہرین اور صنعتکاروں سے تجاویز بھی طلب کی ہے کہ علاقے کے مطابق اور مستقبل کے پیش نظر اقتصادی راہداری کے علاقوں میں کون سی صنعتیں کامیاب اور ملکی معشیت کے لئے بہتر ثابت ہو سکتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کی جانب سے اقتصادی راہداری کے علاقوں میں صنعتیں لگانے کی منظور ی دی جا چکی ہے ۔ اور وزارت صنعت و پیدوار کو بیرون سرمایہ کار لانے کے لئے پرکشش منصوبے بنانے کی ذمہ داری بھی دی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں