اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی گرفتاری کیلئے رینجرز نے تیاری مکمل کر لی ہے ، ٹیمیوں کی باقاعدہ تشکیل دیدی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن گزشتہ کئی ماہ سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق شرجیل میمن وطن واپسی کی کیلئے تیاری پکڑ رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے متعلق شواہد جمع کر رہے ہیں ۔ جبکہ ان کی گرفتاری کیلئے رینجرز کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ،یاد ر ہے کہ اس سے قبل کراچی کی احتساب عدالت نے پانچ ارب چھہترکروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کاالزام میں شرجیل میمن اور دیگر مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں تین دسمبر تک پیش ہونے کا حکم دیا ۔ احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر ملزمان کے خلاف پانچ ارب چھہترکروڑ پینسٹھ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں ۔عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے تین دسمبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ شرجیل میمن کے ساتھ دیگر مفرور ملزمان میں انیتا بلوچ اور الطاف حسین شامل ہیں۔ ملزمان پر پانچ ارب 76 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ چھ ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے۔