بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

افغان خاتون کو بے دخل کرنے کا معاملہ ، عمران خان میدان میں کود پڑے ، ناقابل یقین اعلان کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شربت گلہ کو بے دخل کر کے افغانستان نہ بھیجنے کی درخواست کر دی ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سے درخواست ہے کہ شربت گلہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک بدر نہ کریں ، وزیراعلیٰ کے پی کے شربت گلہ کو بے دخل کر کے افغانستان نہ بھیجیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور کی انسداد کرپشن اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا جرم ثابت ہونے پر عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔خصوصی عدالت کی جانب سے شربت گل کو 15 دن قید کی سزا اور ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔شربت گل کو گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد 28 اکتوبر کو انھیں 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔بعدازاں شربت گل کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم خصوصی عدالت نے 2 نومبر کو افغان خاتون کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا تھا۔خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران افغان خاتون کے وکیل نے بتایا تھا کہ شربت گل اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں اور وہ ہیپاٹائٹس سی کی مریضہ بھی ہیں۔شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پاکستان میں تعینات افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے ‘شدید مایوسی’ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا تھا کہ یہ کیس پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک امتحان ہے۔افغان سفیر نے مطالبہ کیا تھا وزیراعظم نواز شریف براہ راست اس معاملے میں مداخلت کریں اور شربت گل کی رہائی کے احکامات جاری کریں۔یاد رہے کہ گذشتہ برس فروری میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے افغان خاتون شربت گل عرف شربت بی بی سمیت تین افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیئے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ افغان مہاجرین پاکستان میں پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) حاصل کرسکتے ہیں تاہم انھیں شناختی کارڈ جاری کرنا غیر قانونی ہے۔شربت بی بی 1984 میں افغان جنگ کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئی تھیں اور انھوں نے ناصر باغ مہاجر کیمپ میں رہائش اختیار کی تھی۔اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شربت بی بی پہلی مرتبہ اس وقت مشہور ہوئیں جب 2002 میں نیشنل جیو گرافک چینل نے ان پر دستاویزی فلم بنائی جس کے بعد وہ افغان جنگ کی ‘مونالیزا’ کے نام سے مشہور ہو ئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…