پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات، تحریک انصاف کے کل جلسے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات تحریک انصاف کے کل جلسے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انتہائی اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کے خلا ف تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے گئے ۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ اگر تحریک انصاف پریڈ گراؤنڈ میں پر امن جلسہ کرتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ملاقات میں قومی سلامتی کے خلاف خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دوسری طرف حریک انصاف کے پرامن احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو تمام راستے کھولنے کی ہدایت کر دی ۔منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں اظہار تشکر کیلئے جلسے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملک بھر میں تمام شاہراہیں کھول دی جائیں اور راستوں سے تمام کنٹینرز ہٹا ئے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…