جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پرویز خٹک نے فوج کو بلا لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارون آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کامقابلہ کرنا آسان نہیں، حکومت گرفتاریاں کتنے دن کرے گی، جتنا مرضی ظلم کرلیں، جب تک دم ہے جب تک زندہ ہوں یہاں سے واپس نہیں جانے والا نہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر آئے، دسمبر آئے، 2018ء آجائے تو بھی یہیں کھڑا ہوں،حکمران جو بھی کرلیں ہمیں اسلام آباد پہنچنا ہے، ہم نے تو کچھ نہیں کیا، یہ لوگ ہی دہشت گردی کررہے ہیں، سڑک بند کرنے اور فائرنگ کرنے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔پرویزخٹک نے کہا کہ ہم باعزت طریقے سے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں، ہم پر ظلم کیا جارہا ہے ،
شیلنگ ہورہی ہے لیکن ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ہم ضرور اسلام آباد جائیں گے ہم عمران خان کی کال پر بنی گالا جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان خود کو نہ تھکائیں ابھی پوری رات پڑی ہے، حکومت کو اپنی توانائیاں ضائع کرنے دیں، ملک کے راز فاش کرنے والی یہ حکومت سیکیورٹی رسک ہے۔انہوں نے کہاکہ فوج کوموجودہ صورتحال کانوٹس لیناچاہیے کہ حکومت کس طرح ہمارے جمہوری حق کودبانے کی کوشش کررہی ہے ۔اس موقع پرانہوں نے الزام عائد کیاکہ وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدر ی نثارنے یہ راستے بندکرائے ہیں اورشلینگ کرائی ۔پرویزخٹک نے کہاکہ میں بھی وزیراعلی ہوں اورمیں بھی شلینگ کرواسکتاتھااوراپنے گارڈزساتھ لاسکتاتھا۔انہوں نے کہاکہ یہ سڑک کسی کے باپ کی نہیں بلکہ پاکستان کی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے لوگ ہمارے بھائی ہیں اورپنجاب ہماراگھرہے یہ لوگ جو چاہے مرضی کرلیں، سب سے آگے میں ہوں گا کارکنان یہاں آئیں اور اسلام آباد پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اگر چوری نہیں کی تو خود کو احتساب کے لیے پیش کردیں۔

CM Khattak Demanded General Raheel To Take Action by pakawaam2

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…