اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم اورنگ زیب کو وزیراطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگ زیب کو وزیراطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے ،یا د رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر گردش کر رہیں تھیں کہ سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کو قومی سلامتی کی خبر کی اشاعت پر ہٹائے جانے کے بعد حکومتی حلقوں میں نیا نام وزیراطلاعات کیلئے سنیٹر مشاہد اللہ خان چل رہا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر مشاہد اللہ خان کو وزیراطلاعات بنائے جانے کے قومی امکان ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان اپنے میڈیکل چیک اپ کیلئے دس روزہ دورے پر جاپان گئے ہوئے ہیں۔ حکومت نے مشاہد اللہ کو ہداکت کی ہے کہ وہ جاپان کا دورہ مختصر کر کے پاکستان پہنچیں ۔ مشاہد اللہ وفاقی وزیر ماحولیات رہ چکے ہیں۔ یا د رہے کہ مشاہد اللہ کو 2014میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف بیان دینے پر ہٹایا گیا تھا ، مشاہد اللہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ2014کے دھرنے میں ڈی جی ایس آئی ظہیر السلام شامل ہیں ، سا بیان پر مشاہد اللہ کو ان کی وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا ۔