بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

طویل خاموشی کے بعد ترک صدر نے بڑا اعلا ن کردیا،دنیا میں ہنگامہ برپا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016 |

استنبول(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مغربی ملکوں کی طرف سے ترکی میں سزائے موت کی بحالی کی کوششوں پر تنقید کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ جلد ہی پارلیمنٹ میں سزائے موت بحال کرنے کے لیے بحث شروع کرائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انقرہ میں اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ عوام اصرار کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت سزائے موت پرپابندی اٹھائے۔ اس لیے ہم عوام کے پرزور مطالبے کے بعد سزائے موت کی بحالی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پندرہ جولائی 2016ء کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بعد

عوام کی طرف سے باغیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انقرہ میں منعقدہ اجتماع میں بھی لوگوں نے سزائے موت کی بحالی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس دوران صدر ایردوآن نے اپنے حامیوں کو یقین دلایا کہ وہ پریشان نہ ہوں۔ انشاء اللہ جلد ہی سزائے موت کی بحالی کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ پارلیمنٹ حکومت کی درخواست پر سزائے موت بحال کرے گی۔ جب پارلیمنٹ نے فیصلہ دے دیا تو حکومت اس پر عمل درآمد میں تاخیر نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ ترکی میں سزائے موت پرعاید پابندی اٹھائے جانے کی کوششوں پر یورپی یونین کی طرف سے انقرہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترکی میں سنہ 2004ء4 میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کی شرط پر سزائے موت ختم کردی گئی تھی مگر پندرہ جولائی سنہ دو ہزار سولہ کو حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بعد حکومت اس سزا کی بحالی کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…