اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

معطل ایس پی راؤ انواربارے بڑی خبر آگئی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معطل ایس پی راؤانوار سے پولیس کے اعلیٰ افسران نے نظریں پھیرلیں، زیر تعمیر شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی دیوار پر لگائی گئی افتتاحی تختی جس پر ایس ایس پی راؤانوار کا نام تحریر تھا اعلیٰ افسران کے حکم پر اکھاڑ دی گئی ہے۔ایک افسر نے بتایا ہے کہ راؤانوار نے 10ستمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا تھا اس دوران تھانے کے داخلی دروازے سے متصل دیوار پر (ایس ایس ملیر راؤانوار) کی افتتاحی تختی آویزاں کی گئی تھی، 16 ستمبر کو معطل کر دیے گئے، ایس ایس پی آفس سے 2 روز قبل راؤانوارکی نام کی تختی ہٹانے کا حکم ملا ہے
یاد رہے کہ اسے قبل سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کی ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے معطلی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کیا ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے راؤ انوار کی خواجہ اظہار الحسن کے گھر پر چھاپے اور ان کی گرفتاری پر اپنی معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی تھی۔عدالت عالیہ کے روبرو راؤ انوار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے لیے ان کی جانب سے کی گئی کارروائی قانون کے مطابق تھی۔ انہوں نے خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کردیا تھا، اس لئے ان کی معطلی کا حکم غیر قانونی دے کر عہدے پر بحال کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردیت تھی۔واضح رہے کہ را ؤانوار نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کے گھر پر بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مار کرانہیں گرفتار کرلیا تھا تاہم وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر را انوار کو معطل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…