اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جاوید صادق نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا‎

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)معروف کاروباری شخصیت اور چینی کمپنی کے نمائندے جاوید صادق نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کو بے بنیا د قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا ہے کہ شریف خاندان کے کسی فرد سے ہماری کوئی شراکت داری نہیں ، دنیا کی سب سے بڑی چینی تعمیراتی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ، کام کے سلسلے میں شہباز شریف سمیت سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ، عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں ،اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی اور ارفع کریم ٹاور کا منصوبہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ملا، شہباز شریف نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا، ایک دو روز میں آڈٹ رپورٹ پبلک کر دوں گا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات میں صداقت نہیں ، میں چائنیز کمپنی کے ساتھ 1998سے کام کر رہا ہوں ،میں سب سے پہلے زیڈ ٹی ٹیلی کام کمپنی لیکر آیا تھا جس کا 7فیصد شیئر ہولڈر ہوں ، میں دنیا کی سب سے بڑی چینی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ،میں ان کے منصوبوں کے لئے سب سے ملتا تھا ، پہلے پرویز مشرف حکومت سے بھی ملتا رہا ، پھر پیپلزپارٹی سے بھی اور اب (ن) لیگ حکومت سے بھی ملتا ہوں ، تین دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملنے گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جن چار منصوبوں کا ذکر کیا ان کی انفارمیشن غلط ہے ، قائداعظم سولر پارک سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کسی فرد سے ہماری کوئی شراکت داری نہیں ، دنیا کی سب سے بڑی چینی تعمیراتی کمپنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہوں ، کام کے سلسلے میں شہباز شریف سمیت سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ، عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں ،اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی اور ارفع کریم ٹاور کا منصوبہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ملا، شہباز شریف نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا، ایک دو روز میں آڈٹ رپورٹ پبلک کر دوں گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…