اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

صرف یہ کام کرلیں تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں گی،اعتزازاحسن نے ن لیگ کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت پاناما پیپرز انکوائری بل منظورکرلے تو اس کی تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں ٗدو نومبر کے دھرنے میں شریک نہیں ہونگے ٗ ضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائینگے ۔بدھ کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہا کہ اپوزیشن سے تعاون مانگنا حکومت کی مجبوری ہے، سب کوپتہ ہے حکومت کوکب ہماری یاد آتی ہے، حکومت مشکل میں ہے اورچاہتی ہے دھرنے کوناکام بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی لیکن ہم 20 اگست 2016 کی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے فیصلوں پرقائم ہیں، اے پی سی میں طے ہوا تھا کہ پاناما ٹی اوآرز پربل پارلیمان میں پیش ہوگا، ہم نے وہ بل پارلیمان میں پیش کردیا ہے، ضرورت پڑی تو متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ ہمارے مطالبات واضح اوربنیادی ہیں، حزب اختلاف پاناما پیپرزانکوائری بل پرمتفق ہے، بل میں وزیراعظم سمیت سب کے لیے یکساں ضابطہ تجویزکیا گیا ہے، حکومت بل منظورکرلے تواس کی تمام پریشانیاں ختم ہوسکتی ہیں کیونکہ حکومت بل پرراضی ہوجاتی ہے توعمران خان کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاناما معاملہ سپریم کورٹ نہیں جانا چاہیے تھا، عمران خان اپنا لہجہ نرم رکھیں کیونکہ اس مرحلے میں اپوزیشن پر تنقید مناسب نہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…