منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

گوادر پورٹ ۔۔۔ بری خبر آگئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2پاکستانی کوسٹ گارڈز کو شہید کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق گوادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2پاکستانی کوسٹ گارڈز کو شہید کر دیا ۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ ایرانی بارڈر کے قریب جیوانی ٹائون میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ’’دو موٹر سائیکل سواروں نے پاکستانی کوسٹ گارڈز کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ساحلی شاہ کے ایک بازار میں گشت کر رہے تھے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شہادت پانے والے اہلکار جیوانی میں کوسٹ گارڈز کے انٹیلی جنس یونٹ کیلئے کام کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے دہشت گرد 2014 سے اب تک یہاں کام کرنے والے 44افراد کو قتل کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستا ن کی ترقی میں رکاروٹ ڈالنے کیلئے بھارت کئی بار اس قسم کی کوششیں کر چکا ہے ۔
دوسری جانب بلوچستان میں بد امنی پھیلانے اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ایک دہشتگرد جس کا تعلق لشکر جھنگوی سے ہے وہ گرفتار ہوا ہے اور اس نے اپنے بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کروانے میں براہ راست ملوث ہے۔ انتہائی مطلوب دہشتگرد نے وڈیو بیان میں کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی کیلئے، اسلحہ، سرمایہ اور دیگر امداد فراہم کر رہا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے اقبال جرم کیا کہ ہمارے ساتھی افغانستان جاتے ہیں اور وہ انڈیا والوں سے ملتے ہیں ، انڈیا والے انہیں پیسے دیتے ہیں اور اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرواتے ہیں اور اس طرح ہم ان اہم شخصیات کو مار دیتے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگرد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بد امنی کیلئے بہت زیادہ پیسہ لگا رہا ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…