کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ارشد صدیقی نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاہے۔اپنے استعفے میں انہوں نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے بڑے کرمنلز جن کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ سے تھا انہون نے پی ایس پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے جبکہ پارٹی سربراہ مصطفی کمال نے کرمنلز کو ویلکم کیا۔انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کا لہجہ کسی لیڈر کو زیب نہیں دیتا۔پی ایس پی کی قیادت اب بھی ندیم نصرت سے رابطہ میں ہے۔ندیم نصرت سے رابطہ کا مقصد’ را‘ سے رابطہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مصطفی کمال پی ایس پی کی قیادت سے استعفیٰ دیکر کسی مہذب شخص کو قیادت سونپ دیں۔مصطفی کمال کے لب و لہجہ کا اثر پوری قوم کے بچوں پر پڑ رہا ہے۔مصطفی کمال ایم کیو ایم لندن سے رابطہ ختم کریں۔را اور ٹارگٹ کلرز کو نکالیں۔ارشد صدیقی نے کہاکہ تاریخ یاد رکھے گی کہ مصطفی کمال نے اردو قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کیا۔