نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیاء‘ افغانستان کی صورتحال اور دنیا کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے انٹیونیو گڑیس کو جنوبی ایشیا اور افغانستان کی صورتحال بارے بریفنگ دی اور دنیا کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ ملیحہ لودھی نے نامزد سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم اور مشیر خارجہ کے جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے۔ نامزد سیکرٹری جنرل نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ نامزد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کا کہ پاکستان نے مہاجرین کے مسئلے کو ہمت سے برداشت کیا۔ (ن غ)