کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کے برٹش پاسپورٹ کی کاپی سامنے آ گئی۔ پاسپورٹ دو ہزار نو میں جاری ہوا‘ دو ہزار بیس تک قابل استعمال۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے آئین کے تحت دہری شہریت والا شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سید مصطفیٰ کمال کی دھواں دھار پریس کانفرنس کے بعد گورنر سندھ کا برطانوی پاسپورٹ سوشل میڈیا پر آگیا۔قانون کے مطابق دہری شہریت کا حامل شخص گورنر نہیں بن سکتا۔ اگر عشرت العباد نے حقائق چھپائے ہیں تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔ تحریک انصاف نے بھی گورنر کے خلاف تحقیقات اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ برٹش پاسپورٹ کے مطابق 2009ءسے 2020ءتک قابل استعمال ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ 14 برس سے اپنی شہریت سے متعلق اہم معلومات پوشیدہ رکھ کر اہم ترین عہدے پر فائز ہیں۔الیکشن کمیشن پاکستان کے سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق گورنر دہری شہریت نہیں رکھ سکتا۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنری فوراً چھوڑنا پڑیگی۔
گورنرسندھ کے بارے میں اہم انکشاف ،عہدے سے فارغ ہونے کاامکان
21
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں