لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج کوکچلنے کےلئے ہزاروں اہلکارپنجاب حکومت سے طلب کرلئے۔تحر یک انصاف کے2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر وفاق نے پنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار مانگ لئے۔پنجاب پولیس کے ذرائع کیمطابق وفاق نے ا یک مراسلے کے ذریع پنجاب پولیس سے25ہزاراہل کار طلب کئے ہیں اورکہاہے کہ صوبے کے تمام اضلاع سے500سے لیکرایک ہزار تک جوان بھجوائے ان اہلکاروں کے رہن سہن اور دیگر اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی پنجاب کانسٹیبلری کے علاوہ مزید اہلکار بھی اسلام آباد بھجوائے جائیں گے۔