پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایساشخص بکواس کیوں کررہا ہے جس کی کوئی اوقات ہی نہ ہو، عشرت العباد اکا نجی ٹی وی کو انٹرویو ،بڑی باتیں سامنے لے آئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایساشخص بکواس کیوں کررہا ہے جس کی کوئی اوقات ہی نہ ہو، مجھے یہ گوارانہیں کہ کوئی ٹھیکیدارلیول کاآدمی میرے بار ے میں بات کرے، مصطفی کمال ایجنسیوں کو بدنام کررہا ہے، سٹیبلشمنٹ میں اوپرسے نیچے تک مصطفی کمال کوکوئی سپورٹ نہیں کررہا، ماضی میں مصطفی کمال کی تعریف میں کہے گئے جملے رسمی تھے،حقیقت آج بیان کی،سرفرازمرچنٹ جیسے لوگ گڈمارننگ جیسے پیغامات بھیجتے ہیں، بھٹوصاحب اوربے نظیرصاحبہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن میں جان ڈالیایم کیو ایم کی اتنی کٹائی ہو گئی اب ان میں کوئی کریمنل نہیں لگتا۔ بدھ کو نجی ٹی وی کو دئیے گے انٹرویو میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہصدرمملکت کا نمائندہ اوراسٹیبلشمنٹ کا حصہ ہوں، نعمت اللہ خان کے بعد سٹی گورنمنٹ نے مایوس کیا، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نظامت میں مزید توسیع کے لیے بچوں کی طرح رونے لگتا تھا،مصطفی کمال نے ضدکی توصدرسے بات کی کہ سائیں بچہ ہے ضدکررہا ہے، مصطفی کمال اپنی نظامت سے چپکے رہنا چاہتا تھا، انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال گورنربنانا چاہتاتھا، ماضی میں مصطفی کمال کی تعریف میں کہے گئے جملے رسمی تھے،حقیقت آج بیان کی،انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال ایجنسیوں کو بدنام کررہا ہے، اگرکوئی کرمنل کمال کے گھربیٹھاہوگا تواس کو گرفتارکریں گے، سٹیبلشمنٹ میں اوپرسے نیچے تک مصطفی کمال کوکوئی سپورٹ نہیں کررہا، مصطفی کمال کا آغاسراج سے جھگڑا ٹھیکوں کی وجہ سے ہوا۔گورنر سند ھ نے کہا کہ کراچی میں بڑے کیسز میں ملوث عناصر کو پکڑنے کا فیصلہ ہوا ہے ،بڑے کیسز میں ملوث عناصر کو پکڑیں گے اور سزا دی جائے گی ،جرائم پیشہ جہاں ہوں گے پکڑیں گے ، مستحکم امن تب آسکتا ہے جب بڑے کیسز میں ملوث عناصرپکڑے جائیں ، گورنر سندھ نے کہا کہسرفرازمرچنٹ جیسے لوگ گڈمارننگ جیسے پیغامات بھی بھیجتے ہیں،میرے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ سرفرازمرچنٹ جیسے لوگوں کے پیغامات دیکھوں۔انہوں نے کہا کہبھٹوصاحب اوربے نظیرصاحبہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی آپریشن میں جان ڈالی ۔ کراچی آپریشن کی وجہ سے شہر کے 80 فیصد حالات بہتر ہو گئے ہیں جن کو سو فیصد تک بہتر کرینگے ۔ مجرموں کو لٹکایا جائے گا تو آئندہ کوئی جرم نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا نیوٹرل رہنا ہی میری طاقت ہے اصول کے تحت قومی مفاد کی خاطر چل رہا ہوں ۔ میرے خلاف کچھ غلط باتیں ہوئیں جنہیں کلیئر کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اتنی کٹائی ہو گئی اب ان میں کوئی کریمنل نہیں لگتا ۔ کراچی آپریشن سے پہلے طے ہوا تھا کہ کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی ۔ جہاں غلط کارروائی ہو گی وہاں وزیر اعلیٰ سندھ ایکشن لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…