ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری،پیپلزپارٹی کے سابق وزیر شر جیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے شرجیل میمن سمیت دیگر مفرور ملزمان کے کیس کی شنوائی کرتے ہوئے ان کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ احتساب عدات نے ملزمان کو 5نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔ احتساب عدالت میں 13ملزمان پیش ہوئے۔ نیب کے مطابق ملزمان پر 5ارب 76کروڑ 65لاکھ سے زائد کرپشن کا الزام ہے ، کیس کے 6ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے ۔
واضح رہے کہ شرجیل میمن کی درخواست پر نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے شرجیل میمن نیقومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب نے عدالت میں اپنے جواب میں موقف اختیار کیا ہے کہ شرجیل میمن کے خلاف پانچ ارب روپے کی کرپشن کے الزام پر انکوائری جاری ہے، محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی تقسیم میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی ڈائریکٹر زینت جہاں کی تحریری شکایت پر شرجیل میمن کے خلاف کارروائی جاری ہے، شرجیل میمن نے 7اشتہاری کمپنیوں کو 5 ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی،5ارب کے اشتہارات میں سے 3ارب روپے خورد برد کیے گئے، شرجیل میمن اور انعام اکبر کے نام ای سی ایل میں ڈال چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…