اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

”پاک چین دوستی زندہ باد“

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) چین پاکستان دوستی کار ریلی لاہور کے دورے کے بعد ساہیوال کیلئے روانہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 22گاڑیوں اور پچاس سے زائد افراد پر مشتمل پاک چین دوستی کار ریلی لاہو ر میں 2روز قیام کے بعد ساہیوا ل کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے مہمانوں کی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ریلی کے ساتھ پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی ہمراہ ہیں جو ساہیوال تک ساتھ سفر کریں گی۔چینی کار یلی کے شرکاءساہیوال سے ملتان جائیں گے اور پھر وہاں سے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرےگا۔
چینی کار ریلی کے شرکاءچند روز قبل گلگت بلتستان پہنچے تھے جہاں مقامی قیادت نے انکا بھر پور استقبال کیا تھا جبکہ لاہور میں بھی انکے استقبال کیلئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں چینی شری ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…