پشاور(این این آئی)پشاورمیں تین خواتین کو جلانے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی خواتین کو نشے کی حالت میں مارا گیا ہے ۔پولیس زرائع کے مطابق پشاورکے علاقے تہکال میں ملنے والی تین خواتین کی لاشوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خواتین کو نشے کی حالت میں مارا گیا خواتین نے نشہ آورآئس پی رکھی تھی،پولیس کے مطابق ایسا معلوم ہوتا ہے جیساپارٹی میں چھیڑچھاڑ مارنے کی وجہ بنی ہو،خواتین کون تھیں،کہاں سے آئی ابھی تک کوئی پتہ نہیں چلا،زرائع کے مطابق مسنگ خواتین کے لیے ہوسٹلز اورہوٹلز کو چیک کیا جارہاہے۔