پشاور(این این آئی)پاکستانی خاتون افغان شوہر کو پاکستانی شہریت دلوانے کے لیے پشاورہائی کورٹ پہنچ گئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہرمیاں خیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پشاورتاج آباد بورڈکی رہائشی عابدہ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عصمت اللہ کو پاکستانی شہریت دلوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا ہے 2009ء میں افغان باشندے عصمت اللہ سے شادی ہوئی اور اب انکے چار بچے بھی ہیں۔ دائر رٹ میں کہا گیاہے کہ جب کوئی پاکستانی مردغیرملکی خاتون سے شادی کرتا ہے تو خاتون کو پاکستانی شہریت دی جاتی ہے جب کوئی خاتون غیر ملکی سے شادی کرے تومرد کوشہریت نہیں دی جاتی جو کہ کھلا تضاد ہے اورقانون کی خلاف وزری ہے، ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل آف پاکستان کو ٹوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔