ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ ملک کو بچانے کیلئے جمہوریت کا گانا بند کرناہوگا‘‘ سینئر سیاستدان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سابق راہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لئے ہمیں تھوڑے عرصے کے لئے جمہوریت کا گانا بند کرنا چاہئے‘تحر یک انصاف کو وزیر اعظم ہا ؤس کے باہر دھرنا اور بیٹھنا چاہئے ‘میں بھی عمران خان کے ساتھ وزیر اعظم ہا ؤس کے باہر دھرنا دوں گا‘نوازشر یف صرف اور صرف ادارے کے چیف سے ٹکراؤ کے نتیجے میں وہ ملک کے وجود کوخطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں نبیل گبول نے کہا کہ پاکستان کے اداروں کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،عام لوگوں کو تو سرل کانام لینا بھی نہیں آتا ،سرل المیڈا کے حوالے سے حکومت کے سینئر وزیر ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ساتھ مل کر یہ خبر فیڈ کروائی۔ اِنہوں نے پاکستان کو دنیا بھر میں کمزور کر دیا ہے ،اپنے آپ کو سیکیور کرنے کے لئے انہوں نے ملک کو بیچ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دھرنے میں بڑا خون خرابہ ہو گا اور حکومت نے ہدایات جاری کر دی ہیں ،کسی صورت وہ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے ،اللہ نہ کرے لیکن میں اس بار خونی اسلام آباد دیکھ رہا ہوں ۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ملک کو بچانے کے لئے ہمیں تھوڑے عرصے کے لئے جمہوریت کا گانا بند کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صحا فی سرل المیڈا کی خبر فیڈ کرنے کا علم وزیر اعظم کو ہے فوج نے اس معاملے کی ابتدائی تحقیقات کی ہیں ،جو کچھ ہو رہا ہے اس کا ردعمل ضرور آئے گا، اگر ردعمل نہ آیا تو نواز شریف 2018 میں پھر وزیراعظم بنیں گا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ خبر فیڈ کرنے کا مطلب فوج کو بدنام کرنا تھا ،فوج ضرور ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کے دھرنے سے پہلے بڑا واقعہ رونما ہو گا ،دنیا بھر میں پاکستان کے تشخص کو کمزور کیا گیا ،نواز شریف جو بھی اس وقت کر رہے ہیں وہ اپنے پاں پر خود کلہاڑی مار رہے ہیں ،انہوں نے ہمیشہ اپنے پاں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے اور اس مرتبہ تو انہوں نے اپنے پاں پر کلہاڑا مارا ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…