اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور 8 دیگر ممبران نے ڈیڑھ ملین روپے انکم ٹیکس چھپانے اور انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کے ملزم قرار دیئے گئے ہیں قانون کے تحت سرکاری ملازم وصول کئے گئی تنخواہوں اور الاؤنسز سے انکم ٹیکس دینے کے پابند ہیں تاہم ایف پی ایس سی کے چیئرمین اور ممبران نے گزشتہ کئی سالوں سے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والوں میں چیئرمین ایف پی ایس سی ملک آصف حیات شامل ہیں جنہوں نے 2 لاکھ 30 ہزار کا ٹیکس چھپایا ہے ممبران میں منصور سہیل ، غالب الدین ، معین الاسلام بخاری ، عبدالواجد رانا ، محمد ایوب قاضی ، امجد نذیر اور امتیاز قاضی شامل ہیں یہ تمام لوگ سابق افسران اور فیڈرل سیکرٹری کے عہدوں سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ۔ #/s#(جاوید)