اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف 13اکتوبر کو3روزہ دورے پر آزربائیجان جائیں گے ۔ وزیراعظم کے دورے پر زراعت، صنعت، ٹیکسٹائل سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آزربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 13اکتوبر سے 15اکتوبر تک 3روزہ دورے پر آزربائیجان جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ وفود کے ہمراہ جمعرات کے روز آذربائیجان جائیں گے۔ وزیراعظم کے تین روزہ دورے میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت ، صنعت، ٹیکسٹائل سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔ وزیراعظم کا پہلا باقاعدہ سرکاری دورہ ہو گا۔ وزیراعظم کا دورہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور آزربائیجان عالمی فورم پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور پاکستان نے آزر بائیجان کی 1991خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا۔#/s#۔( علی)