منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

طاہرالقادری بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 21اکتوبر کو تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے کینیڈا روانہ ہو گئے ہیں اور 21اکتوبر کو واپس لندن آکر تحریک قصاص کیلئے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے ۔ ترجمان عوامی تحریک کی جانب سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے لندن میں کسی سیاسی شخصیت سے ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مذاکرات یا مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی پی ٹی آئی کی جانب سے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے عوامی تحریک کی شمولیت بارے فیصلہ کیا گیا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق 21 اکتوبر کو ڈاکٹر طاہر القادری واپس لندن آکر تحریک قصاص کے آئندہ کے مراحل کا اعلان کریں گے ۔

تحریک انصاف شعبہ خو اتین خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی نائب صدراور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی رکن نعیمہ ناز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔نعیمہ ناز زوجہ ولی خان آفریدی ساکن شیر گڑھ نے تخت بھائی پو لیس کورپورٹ درج کرا تے ہو ئے بتایا کہ وہ اپنی کار میں اپنے بھائی فیصل کے ہمراہ شیر گڑھ سے پشاور جا رہی تھیں کہ پاتی کلاں روڈتخت بھائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم شاہ فہد نے پستول دکھاکرراستہ رو کنے کی کو شش اور بعد ازاں فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم شاہ فہد جو سعودی عرب میں روزگار کرتاہے، فیس بک پر نعیمہ ناز کوبار بار تنگ کر کے دوستی کی پیشکش کر رہا تھا اور انکار پر کئی بار دھمکیاں دیں جس کی باقاعدہ گزشتہ ماہ تھانہ شیرگڑھ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…