منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے اہم شخصیت کو منانے کیلئے تین افراد کی ڈیوٹی لگادی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کیلئے شیخ رشید، جہانگیر ترین اور چوہدر ی سرور کو ٹاسک سونپ دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرانے کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور چوہدری سرور کو لندن میں مقیم پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ملاقات کر کے انہیں 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرانے کیلئے عوامی تحریک کی شرکت کیلئے دعوت دینے اور ان کے تمام تحفظات دور کئے جائیں۔شیخ رشید چوہدری سرور اور جہانگیر ترین الگ الگ پروازوں کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔ ترجمان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری فرانس اور کینیڈا کے دورے کے بعد لندن میں مقیم ہے۔ تاہم ابھی تک علامہ طاہر القادری سے کسی سیاسی جماعت کی ملاقات طے نہیں ۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے احتساب کا فیصلہ آنے یا ان کی طرف سے خود کو احتساب کیلئے پیش کردینے کی صورت میں تیس اکتوبر کی کال واپس لی جاسکتی ہے ،لیکن شریف خاندان کے رویے سے واضح ہے کہ وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام فورمز سے رجوع کرنے کے بعد احتجاج کی کال دی لیکن ہم آج بھی کہتے ہیں کہ اگر سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن کی طرف سے وزیر اعظم کے احتساب کا فیصلہ آتا ہے یا نواز شریف از خود سرنڈر کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیتے ہیں تو ایسے میں ہمارے پاس احتجاج کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ان کی بھی آف شور کمپنی تھی لیکن میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ عمران خان نے بیرون ملک رہتے ہوئے پیسہ کمایااور وہیں کمپنی بنائی ۔ پاکستان آنے کے بعد عمران خان نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جس پر سوال اٹھایا جا سکے ۔ نعیم الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک دوسرے کا احتساب نہیں چاہتیں ۔ ہماری قیادت واضح کر چکی ہے کہ جو بھی احتساب تحریک میں ہمارے ساتھ آنا چاہتا ہے ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…