بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم سیاسی رہنما کا پاکستان واپسی کافیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ کے سابق وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل میمن نے رواں ماہ کے آخری ہفتے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیاہے۔بدھ کو جاری اپنے مختصربیان میں شرجیل میمن نے کہاکہ وہ واپس وطن آکراپنے اوپربنائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا سامنا کروں گا۔
کراچی احتساب عدالت نے سابق مشیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی احتساب عدالت نے سابق مشیراطلاعات سندھ پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 15ارب روپے سے زائد کرپشن کے ریفرنس میں ایک مرتبہ پھر19اکتوبرتک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کوحکم دیا ہے کہ ملزمان کوآئندہ سماعت پرگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم جبکہ عدالت نے عبوری ضمانت پررہاملزمان کی ضمانت میں آئندہ سماعت پرتوسعی کردی ہے۔
جبکہ دوسری طرف کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی کے خلاف درج4 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی وسیم اختر کی جانب سانحہ 12مئی کے حوالے سے درج 4مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ہے عدالت میں سانحہ 12مئی 2007کے حوالے سے وسیم اختر کے خلاف مقدمہ زیرسماعت ہیں عدالت اس سے قبل 3مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی 13اکتوبر تک ملتوی کرچکی ہے عدالت میں پیشی کے موقع پرمیئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وہ عدالتوں میں مقدمات کی جاری سماعتوں سے مطمئن ہیں وہ جیل سے باہر آکرکراچی سٹی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کرناچاہتے ہیں جبکہ میئرکی غیرموجودگی میں ڈپٹی میئرقانونی طورپراجلاس کی کارروائی چلاسکتا ہے ،وزیراعلی سندھ کوچاہیئے کہ آئندہ کراچی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں میری شرکت کے لیے اقدامات کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔بدھ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…