اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جس میں انہیں فوری طور پر بھارت چھوڑ دینے کا کہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو انتہائی مشکل حالا ت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بھارتی حکومت اور بھارتی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر کو مختلف طریقوں سے دھمکایا بھی جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر کو دھمکی آمیز کال کر کے چوبیس گھنٹے میں بھارت سے نکل جانے کاکہا گیا ہے دوسری صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے اس موجودہ صورت حال پر سفارتی محاذ پر کوئی خاص سرگرمی نہیں دیکھنے میں آ رہی ۔بھارت کی جانب سے گزشتہ رات چھ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو جوان شہید اورچھ سے زائد زخمی ہو گئے ۔ جس کے جواب میں پاکستانی فوجوں کی کارروائی کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں ۔
) بھارتی فوج کی جانب سے رات دو بجے کے قریب لائن آف کنٹرول پر چھ سیکٹرز میں ایک ساتھ بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی ۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی اس فائرنگ میں 2 نوجوان جاں بحق اور چھ سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سخت بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیکس کا نام دینے کی کوشش بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی سے بھارت بوکھلا گیا ہے اور اب وہ بیان بازی کے ذریعے صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی ڈی جی ایم او جھوٹ بول رہے ہیں اور انہیں اس بات پر شرم آنی چاہئے ۔بھارتی فوج اور میڈیا کی جانب سے دیئے جانے والے اس قسم کے بیانات قابل گرفت ہیں اور اس پر سفارتی سطح پر بھارت کا منہ توڑنے کی ضرورت ہے ۔ بھارت کی جانب سے کی جانے والی اس قسم کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ہم سرحدوں پر پوری طرح مستعد ہیں۔ وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے چھ سیکٹرز میں کیا جانے والا حملہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہے ۔پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیکس کا دعویٰ بے بنیاد ہے اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح مستعد ہیں۔