جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

جلسہ کرنا ہے تو ۔۔۔! جانیئے تحریک انصاف کو اجازت دینے کیلئے کیا شرائط رکھی گئیں؟

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو رائیونڈ اڈا پلاٹ پر جلسے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے 39نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق منتظمین کے حوالے کر دیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف لاہور (دیہی) کے ضلعی صدر ظہیر عباس کھوکھر کے نام جا ری کر دہ نو ٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسٹیج کی اونچائی 20فٹ سے زیا دہ نہیں ہوگی ،ا سٹیج کی چاردیواری لوہے کے راڈز سے تیار کی جائے گی،مرکزی سٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی فہرست 24گھنٹے پہلے مہیا کرنا ہوگی جبکہ مرکزی سٹیج پر صرف قائدین کو بیٹھنے کی اجازت دی جا ئے گی ۔یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پنڈال کے اندر کی سکیورٹی پی ٹی آئی رضا کاروں کی ذمہ داری ہوگی اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی انتظامیہ پر عائدہو گی ، حکومتی /عوامی اثاثہ جات کے کسی قسم کے نقصان کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی اور ۔ ضابطہ اخلاق میں مزید کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ کے اردگرد کسی کو بھی اس کا کاروبار کو زبردستی بند کرنے پر مجبورنہیں کیا جائے گا،قانون نافذکرنیوالے اداروں ، فوج اورعدلیہ کے خلاف تقاریر نہیں کی جائیں گی ۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…