پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے دو نوجوانوں کو بڑا انعام دینے کا اعلان یہ دونوں کون ہیں اور انہوں نے کیا کام کیا ؟ جان کر آپ بھی فخر کریں گے ۔۔!!!

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )بہادری کی بے مثال کارروائی کرکے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو  ناکام بنانے والے واپڈا کے دو سیکیورٹی اہلکاروں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے انعام اور سووینئیر پیش کر دیا گیا ہے ۔ دونوں نوجوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران دلیری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کرکے سپہ سالار کا دل جیت لیا۔ دونوں نوجوانوں نے پاک فوج اور پولیس کے موقع پر پہنچتے تک بڑی بہادری کے ساتھ حملہ آوروں کو روکے رکھا اور فوجی اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی اپنے فرائض کی بجاآوری  اور شوق شہادت میں دہشت گردوں کا دلجمعی کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ آرمی چیف کے علاوہ چیئرمین واپڈا نے بھی ان کی کارکردگی کو سراہاہے جبکہ آرمی چیف کی جانب سے نوجوان سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

و ارسک ڈیم کے نواح میں واقع کرسچن کالونی پر 2ستمبر کی صبح دہشت گردوں کے حملے کے وران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اور سووینیئر پیش کئے ۔اعزاز پانے والوں میں واپڈا سکیورٹی سارجنٹ خاؤد علی خان اور سکیورٹی گارڈ نجیم علی خان شامل ہیں ۔چیف آف آرمی سٹاف نے حملے کے دوران دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرنے پر واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ۔دریں اثنا اپنے ایک بیان میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی عزت افزائی پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کرسچن کالونی کے گیٹ پر تعینات واپڈا سکیورٹی اہلکاروں نے سب سے پہلی دہشت گردوں کاسامنا کیا اورپاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے پہنچنے تک دہشت گردوں کا نہایت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔نوجوانوں اور علاقہ مکینوں کی جانب جنرل راحیل شریف کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔ مکینوں کے مطابق ہر دلعزیز جرنیل کا ہر اقدام عوام کے دلوں میں گھر کرتا جا رہا ہے اور وہ واقعی قوم کے سچے اور کھرے محافظ ہیں اور محافظوں کی قدر کرنا جانتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…