پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیکسلا کے حلقہ پی پی 7کا ضمنی انتخاب ، مسلم لیگ (ن) چھاگئی،عام انتخابات میں جیتی ہوئی نشست پرتحریک انصاف کو کتنے ووٹوں سے شکست ہوئی؟حیرت انگیز نتیجہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(آئی این پی)ٹیکسلا کے حلقہ پی پی 7کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمرفاروق نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمارصدیق کوشکست دے کر میدان مار لیا،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کو جیت کی مبارکبادیں دیتے رہے ۔ پیر کو ٹیکسلا کے حلقہ پی پی 7میں ضمنی انتخاب ہوا جس کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے عمرفاروق نے 46ہزار800ووٹ حاصل کر کے انتخاب جیت لیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار 39ہزار665ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے اس طرح (ن) لیگ کے عمرفاروق کو 7ہزار145ووٹوں کی واضح برتری ملی ۔جیتنے والے امیدوار کے حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے خوشیاں منائیں ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں اس حلقے سے تحریک انصاف کامیاب ہوئی تھی۔تحریک انصاف کے 30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ سے 4دن قبل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر فاروق کی فتح جہاں پی ٹی آئی کے لئے ایک شدید سیاسی دھچکا ہے وہیں (ن) لیگ کے کارکنوں اور قیادت کے لئے مورال بلندکرنے کا بھی نتیجہ ہے ، یہ رائے ونڈ مارچ کے خلاف ریفرنڈم بھی ہے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں جیتی ہوئی نشست پر (ن) لیگ کی کامیابی عوام کے لئے میاں نوازشریف کی قیادت اور وزیرداخلہ چوہدری نثاعلی خان کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ واضح رہے کہ 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) یہ نشست پی ٹی آئی کے امیدوار صدیق خان مرحوم سے ہار گئی تھی اور (ن) لیگ کا موقف تھا کہ اس کے امیدوار کو دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کر کے 1000ووٹوں کی برتری سے ہرایا گیا لیکن چوہدری نثار علی خان نے اس کے باوجود نتیجہ تسلیم کر لیا تھا اور پارٹی قائدین کے مشورے کے باوجود نتیجہ چیلنج نہیں کیا تھا۔ مبصرین پی ٹی آئی کی اس شکست کو پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسپائی سے تشبیہ دے رہے ہیں اور ان کے خیال میں 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ سے قبل پی پی 7کی شکست پی ٹی آئی کے لئے ایک بڑا سیاسی دھچکہ ہے وار اس کے اثرات رائیونڈ مارچ پر بھی مرتب ہوں گے ۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے جیتنے والے امیدوار عمر فاروق کی فتح کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ میاں بیوی دونوں پنجاب اسمبلی کے ممبر بن گئے ہیں کیونکہ عمر فاروق کی اہلیہ پہلے ہی پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…