اسلا م آباد(آن لائن)چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی کوششوں سے ملک میں 27 ارب 85 کروڑ کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کی گئی جبکہ کرپشن کے خاتمے کی بین الاقوامی انڈیکس میں پاکستان 126سے117 ویں نمبرپرآ گیا ،سارک وفود کی موجودگی بتاتی ہے کہ رکن ممالک خطے کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،کرپشن سے پاک خطے کے لیے سارک ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارک اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب خطاب کے دوران کیا۔چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ شی ہے کہ سارک مندوبین اس اہم سیمینار میں شریک ہیں،کانفرنس سے سارک ممالک میں کرپشن کے خاتمے کی لیے باہمی تعاون بڑھے گا،سارک وفود کی موجودگی بتاتی ہے کہ رکنْ ممالک خطے کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے ، پاکستان سارک ممالک کیساتھ کرپشن کے تدارک کی لیے تجربات کا تبادلہ کریگا۔