ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماصدیق خان کی وفات سے خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 7کے ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکسلامیں ایک پولنگ سٹیشن میں پولنگ ختم ہونے سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوگیااوردونوں طرف سے لاتوں ،مکوں اورگھونسوں کاآزادانہ استعمال کیاگیااوردونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کی قیادت کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے اس دوران پولیس نے تمام کارکنوں کومنتشرکیا۔تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے کوئی کارکن زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔