منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

جہا نگیر تر ین نے بھی وزاعظم کے موقف کی حمایت کر دی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان تر ین نے مسئلہ کشمیر پر وزاعظم نوازشر یف کے اقوام متحدہ میں اپنائے جانیوالے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف کے موقف میں کمزور یاں بھی نظر آئیں مگر پھربھی کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہے ‘پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہمیں خوشی ہے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں‘کشمیر اور پاکستان کے در میان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے اس کو اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ‘ (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت نہیں ریاست کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ‘نوازشر یف اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کروائیں گے تو انکو گھر جانا چاہیے ‘کر پشن کے خلاف احتجاج سے پاکستان بنیادی طورمضبوط ہوگا‘پانامہ لیکس کے معاملے پر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کیلئے پورے ملک سے قافلے آئیں گے ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان تر ین نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ ہونے کے خلاف رائے ونڈ مارچ احتجاج کر رہے ہیں اگرکوئی اپوزیشن جماعت ہمارے ساتھ احتجاج میں شر یک نہیں ہو ناچاہتے تو یہ ان کی مر ضی ہے کیونکہ جمہوریت میں ہر جماعت کو اپنے انداز میں احتجاج کر نا کا حق ہے پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ سے ملک میں کر پشن ہے اور تحر یک انصاف ملک سے کر پشن کاخاتمہ اور شفاف احتساب چاہتی ہے مگر نوازشر یف اور انکی حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کروانے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کر نا تحر یک انصاف کا جمہو ری حق ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کیلئے پورے ملک سے قافلے آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ (ن) لیگ تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں لوگوں کی شمولیت کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر یں گے مگر یہ خود حکمرانوں کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر (ن) لیگ اپنے گلوبٹو ں کو استعمال کر یں گے تو ہم بھی کمزور نہیں بلکہ (ن) لیگ کے غنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں مگر وزیر اعظم ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس لیے ہم سڑکوں پر آئے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…