منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

’’ہائی مارک‘‘ نے دشمن کے ہوش اُڑادیئے،پاک فضائیہ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ہائی مارک مشقوں کے سلسلے میں ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں ہائی مارک کے پہلے مرحلے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دورے کا مقصد رواں ہفتے شروع ہونے والی ہائی مارک مشقوں میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اور تربیتی معیار کاجائزہ لینا تھا۔ پاک فضائیہ کے سر براہ نے ان مشقوں میں حصہ لینے والے Combat Crew سے ملاقات کی اور ان کو دی گئی ذمہ داریوں کو بہ احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا۔انہوں نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اس مادر وطن کی حفاظت وسالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد اس پاک سرزمین کی حفاظت کو اپنا ایمان تصور کرتا ہے اور پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…