بے نظیر، مریم ، بختاور اور آصفہ کے بعد ایک اور بیٹی نے باپ کی سیاسی سلطنت میں حکمرانی کیلئے انٹری دیدی

25  ستمبر‬‮  2016

لاہور(آئی این پی) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ بانی ایم کیوایم پارٹی کی قیادت کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لا سکتا ہے کیونکہ بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے‘آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم تقریبا ختم ہو جا ئیگی کیونکہ لوگ سوچے گے وہ بانی ایم کیوایم کے حمایتی کو ووٹ دیں یا فاروق ستار کو دیں ‘بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں ‘تحریک انصاف کے کراچی میں سب لیڈر خود کو عمران خان سمجھتے ہیں اور انکو انکے گھروں والے بھی ووٹ نہیں دیتے ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان سچے اور ملک کیلئے سوچتے ضرورہیں مگر انکو پاکستان کی سیاست نہیں آتی اور عمران خان کو یہ بھی سمجھ لینا چاہیے جب تک انکے پاس جتنے والے لوگ نہیں ہوں گے وہ اس وقت تک وزیر اعظم نہیں بن سکتے مگر بد قسمتی سے عمران خان ابھی تک کسی اور طرف چل رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیوایم کے بانی مستقبل میں اپنی جماعت کو بچانے اور چلانے کیلئے اپنی بیٹی کو بھی آگے لاسکتے ہیں مگر اصل میں بانی ایم کیوایم کا سیاسی باب اب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کے نام پر مصطفی عزیز آبادی تقریر یں کرتے ہیں اور پارٹی کے لوگوں کو بھی ہدایت دیتے رہے ہیں اور ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستارسمیت انکے دیگر لوگ بھی جانتے رہے ہیں لیکن کسی کو فون نہ سننے کی جرات نہیں ہوئی ۔
الطاف حسین کی جانب سےافضہ الطاف کو کچھ عرصہ قبل پاکستانی سیاست میں متعارف کرایا گیا تھا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…