پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،مودی اپنے یاروں کو تو آنکھیں دیکھا سکتا ہے پاکستان کو نہیں، سینئررہنماکے بیان نے ہلچل مچادی

datetime 25  ستمبر‬‮  2016 |

اوکاڑہ ( آئی این پی)پاکستان تحریک اِنصاف کے مرکزی رہنماء سابق گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ ہم پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرناخوب جانتے ہیں مودی اپنے یاروں کو تو آنکھیں دیکھا سکتا ہے لیکن پاکستان کو نہیں، بھارت اپنی گیدڑ بھپکیاں اپنے پاس رکھے اورپاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا بند کر دے ورنہ وہ آنکھ ہی نکال دیں گے پاکستان کی سا لمیت پر پوری قوم یک جاں ہے کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس پرکبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ وہ اتوار کو پی ٹی آئی کے منتخب کونسلر محمد شفیق کمبوہ ،فیاض چشتی، حسن سکندراور اظہر محمود چوہدری سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ مارچ یہ ثابت کریگا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی ہے اور عوام کے دلوں میں بستی ہے انشااللہ آنے والاو قت بتائے گا کہ ملک سے کون بھاگتا ہے اور کون ملکِ پاکستان کی خدمت کرتا ہے کرپشن کرنے والے آج پارسا بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران مارچ سے گھبرا ہٹ کا شکار ہیں کیونکہ اِن کے حلقے میں پر امن جلسہ کر رہے ہیں اِنہوں نے ہمیں ڈنڈے اور گنڈاسے دیکھا ئے ہم نے ان پر پھول برسائے ہم نے قانون کی بالا دستی کی با ت کی ہے نواز شریف اپنی کرپشن خود ہی عوا م کو بتا دے تو بہتر ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا پھندہ اِنکے لیے کافی ہے اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ابھی اللہ نے ڈھیل دے رکھی ہے وہ وقت دور نہیں ہے جب شہداءِ ماڈل ٹاؤن کا پھندہ اِنکے گلے میں ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…