منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان جس کام کے اعلان کرتارہا افغانستان نے شروع بھی کردیا،افغان فورسز کابڑا اقدام،پاکستانی ششدر

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آئی این پی )پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو روک دیاگیا افغانی تذکیرہ پر آمدروفت کیاجائے افغان بارڈر سیکورٹی فورسز کا پاکستانی تاجروں کو انتباہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد باب دوستی کے مقام پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو مسلسل دوروز سے افغانستان میں داخلے سے روک رکھا ہے جس پر ہزارو ں کی تعداد میں تاجر افغانستان میں داخل ہونے سے رک گئے تاجروں نے آئی این پی کو بتایاکہ گزشتہ روز سے آج بھی مسلسل دوروز پاک افغان سرحد با ب دوستی کے مقام پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو زدوکوب کیاجاتا ہے اور انہیں واپس پاکستان بھیج دیاجاتاہے جب سے پاکستان اور ہندوستان کے حالات خراب ہوئے ہیں اور ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے خلاف فوجی جارحیت کی دھمکی کے بعد سے افغان سیکورٹی فورسز کا رویہ بھی پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہتک آمیز ہوگیا ہے اور پاکستانی تاجروں کو یہ کہہ کر واپس کردیا جاتاہے کہ افغانی تذکیرہ جوکہ افغانی شناختی کارڈ ہے اس کو بناؤ یا پاسپورٹ ویزہ پر افغانستان میں داخل ہوجاؤ اور ان کو واپس پاکستان بھیج دیاجاتاہے جس پر پاکستانی تاجروں کا افغان ویش منڈی میں کروڑوں روپے کا مال پھنس گیا ہے جبکہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بھی افغان حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے بند کیاگیا ہے اور جگہ تنگ ہونے کا بہانہ کیاگیاہے اور مزید کنٹینرز کا جگہ نہیں ہونے کا کہہ کر پاکستان سے افغان ٹرانزٹ ٹرید کے ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کو مکمل طور پر بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سینکڑوں کنٹینرز پاکستان کے علاقے میں باب دوستی کے نزدیک کھڑے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اب بھی لاکھوں افغان مہاجر بغیر پاسپورٹ اور مستند دستاویزات کے مقیم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…