منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

بھارت سے جنگ ہوئی تو پاکستانی فوج سے پہلے ہم ۔۔۔! نوابزادہ شازین بگٹی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ برہمداغ بگٹی کی جانب سے بھار ت میں پناہ لینا ان کی ذاتی فعل ہے ہم شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ملک پر کوئی حملہ آور ہوا تو پاک فوج سے پہلے ہم کشمیر کے پہاڑوں پر جا کر جنگ لڑینگے نوازشریف نے الیکشن سے قبل بگٹی ہاؤس کو مورچے کے طورپر استعمال کیا گیا اور ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ بگٹی مہاجرین کو اپنے علا قوں میں آباد اور ان کو معاضہ دینگے ان وعدوں پر عمل کیا جائے ورنہ جمہوری وطن پارٹی حالات مجبوری میں موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے زیر اہتمام دو روزہ اجلا س کے بعد پارٹی فیصلے کے اعلان کے مو قع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر پارٹی کے سنےئر نائب صدر سید صالح آغا،جنر ل سیکرٹری نصیب اللہ شاہوانی ،صوبہ پہنچاب کے صدر میر نواز بلوچ،خیبر پختونخوا کے صدر سردا ر امان اللہ گورمان ،سندھ کے آرگنائزر جمیل احمد ،نور اللہ وطن دوست اور مرکزی کمیٹی کے ممبر ان بھی مو جود تھے پارٹی فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ شاہوانی نے کہا کہ پارٹی کے زیر اہتمام بگٹی ہاؤس میں دو روزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الا اقوامی سطح پر حالات کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے پورے ملک سے یکم اکتوبر سے ممبر سازی شروع کرینگے جبکہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سند ھ میں 2مہینے کے اندر پارٹی کنونشن منعقد کرینگے جس میں مرکزی صدر نوابزادہ شازین بگٹی خصوصی طورپر شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ اجلا س کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پارٹی کے علاوہ باقی تمام ونگز کو بھی فعال بنانے کیلئے کابینہ کا تشکیل دینگے جبکہ اجلا س کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ اور موجودہ حکومتوں نے بگٹی ہاؤس آکر جو وعدے کیے گئے وہ آج تک پورے نہیں کیے ہیں جس پر ہمیں انہیں بے وفا یا دھوکہ باز کہیں گے لیکن موجودہ وزیر اعظم سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح الیکشن سے قبل بگٹی ہاؤس کو بطور مورچہ استعمال کیا گیا اور یہ وعدہ کیا گیا کہ اقتدار میں آکر نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قاتلوں کو گرفتا کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ڈیرہ بگٹی سے بے دخل کیے گئے مہاجرین کو دوبارہ آباد اور ان کو معاوضہ دینگے اس پر آج تک عمل نہیں کیا گیا آج بھی ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ خدا را اپنے وعدوں پر عمل کریں ورنہ جمہوری وطن پارٹی با حالات مجبوری موجودہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے اس مو قع پر پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل ہمارے قبائل نے پاکستان بنانے اور بعد اس کے دفاع کیلئے قربانیاں دی ہے پارٹی کے بانی شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی وزیر اعلیٰ ،گورنر اور وفاقی وزیرکے علا وہ صدارتی امیدوار بھی رہ چکا ہے ہم شہید وطن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور خدا نخواستہ بھارت نے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو سب سے پہلے ہم کشمیر جاکر بھارت کے خلاف جنگ لڑیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بر ہمداغ بگٹی اس سے قبل افغانستان ،لندن اور دوسرے ممالک میں پناہ لے چکے ہیں اب بھارت بھی شہری حیثیت کیلئے درخواست دیناان کی ذاتی فعل ہے اس سے بگٹی قبائل اور قوم کا کوئی تعلق نہیں ہم محب الوطن اور رہیں گے انہوں نے کہا کہ 8اگست کو جو سانحہ رونماء ہوا وہ قابل مذمت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…