کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے اپنی جان کو لاحق خطرات کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار 2 لوگ ہوں گے جن کے نام اہل خانہ کو بتادیے ہیں۔معطلی کے بعد راؤ انوار 2 روزہ دورے پر دبئی گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔ نجی دورہ ختم ہونے کے بعد راؤانوار واپس کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں میری جان کو خطرہ ہے لیکن مرنے سے نہیں ڈرتا۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار 2 لوگ ہوں گے جن کے نام اہل خانہ کو بتادیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راؤ انوار کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کو گرفتار کرنے پر معطل کردیا تھا۔