بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت کسی بھول میں نہ رہے، مہم جوئی سے قبل تاریخ سے سبق سیکھے مشرف نے بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور ریٹائرڈ آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے ایک بار پھر بھارتی میڈیا پر ہی بھارت کو آئینہ دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ،بھارتی ڈی جی ایم او کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے جو وہ نہیں سیکھ رہا کیا وہ بھول گئے ہیں کہ پہلے انکے ساتھ کیا سلوک کیا گیا تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر کارروائی کرنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ یاد رکھے کہ پاکستان بھی اپنی مرضی کے وقت اور جگہ پر کارروائیاں کرے گا۔ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دبنگ انداز میں بھارتی میڈیا کی چیخیں نکلوا دیں۔ جبکہ پروگرام میں موجود صحافی بھی پریشان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی ٹی وی اینکر نے جب ان سے سوال کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہےجس پر جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی ڈی جی ایم او اور دیگر کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہئے انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ پاکستان  ماضی میں بھارت کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دے چکا ہے اور اگر بھارت نے اس کے بعد بھی ایسی کوئی مہم جوئی کی تو بھارت کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ مشرف نے مزید کہا کہ بھارت کا اپنے ملک کی ہر ناکامی کا الزام پاکستان پر ڈال دیتا ہے ۔ بھارتی وزیر اعظم سے لے کر نچلی سطح تک سب صرف الزام تراشیاں ہی کرتے ہیں ۔ بھارت بغیر ثبوت کے الزام تراشیوں کو سلسلہ بند کرے ورنہ اس کا خطرناک خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ مشرف نے کہا کہ بھارتی  فوج اور حکومت کسی بھول میں نہ رہیں ۔ مشرف کے اس دبنگ بیان کے بعد بھارتی میڈیا پر وحشت طاری ہو گئی ہے اور مشرف کے جواب کو دھمکی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…