پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ انسداد دہشت گردی نے قاضی کلے میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی تنظیم داعش کے لئے کام کرنے والا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور کے نواحی علاقے قاضی کلے میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سرگرم رکن کو گرفتار کرلیا ۔گرفتارملزم کی شناخت محمد فرید کے نام سے ہوئی۔ داعش کے رکن نے ابتدائی تفتیش کیدوران بتیس سے زائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا انکشاف کیا جس میں پندرہ پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق ملزم کا ایک بھائی پہلے ہی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ماراجاچکا ہے جبکہ دوسرا بھائی افغانستان میں گرفتارہوچکا ہے ، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔
حساس اداروں نے پاکستان سےداعش قدم اکھاڑ دیئے ، مقامی لیڈر گرفتار
21
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں